اسلام آباد (یس ڈیسک) جے یو آئی ف نے عمران خان سمیت قومی اسمبلی سے غیرحاضر تحریک انصاف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تحریک انصاف کے دس ارکان کی چالیس دن سے غیر حاضری قومی اسمبلی میں ظاہر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی نے تحریک پیش کرنے کی ذمہ داری نعیمہ کشور کو سونپ دی ہے۔
تحریک انصاف کے تمام ارکان کی چالیس دن غیر حاضری ڈکلیئر ہونے پر جے یو آئی تحریک پیش کریگی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کے تمام ارکان کی چالیس دن کی غیرحاضری مکمل ہو جائے گی۔
جے یو آئی تحریک انصاف کے غیر حاضر ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دیگر جماعتوں سے بھی بات کرے گی۔