جولائی سے مارچ کے دوران گیس انفرااسٹریکچر ڈیویلپمنٹ چارچز کی مد میں 60 ارب روپے وصول ہوئے، بجٹ دستاویز
کراچی (یس اُردو) بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 16-2015 کے نو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 103 ارب روپے ٹیکس وصول ہوا ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر گذشتہ مالی سال کے مقابلے 10 ارب روپے زائد ٹیکس وصول ہوا ۔ صنعتوں اور عوام سے گیس کی ترسیل پر 24 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ گذشتہ مالی سال 93 ارب روپے کا ٹیکس وصول ہوا تھا ۔بجٹ دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ کے دوران گیس انفرااسٹریکچر ڈیویلپمنٹ چارچز کی مد میں 60 ارب روپے وصول ہوئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے 9 ماہ میں گیس انفرااسٹریکچر ڈیویلپمنٹ چارچزکی مد میں 19 ارب روپے وصول ہوئے تھے ۔ماہر معاشیات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث حکومت نے مالی سال 16-2015 میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے زائد ٹیکس وصول کیا ۔