پانچ برس میں پہلی بار جون جولائی میں مچھلیوں کے شکار پر مکمکل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ فشریز ایسو سی ایشن کے مطابق پابندی سے برآمدات متاثر نہیں ہو گی۔
کراچی: (یس اُردو) مچھلیوں کی افزائش نسل کی خاطر کئی برس کے بعد حکومت نے جون جولائی میں مچھلیوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔ فشریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین اخلاق حسین کے مطابق پابندی عائد کیے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس کے باعث اگست میں کافی مقدار میں مچھلیاں دسیاب ہونگی ۔ ایسو سی ایشن کے مطابق شکار پر پابندی عائد کیے جانے سے برآمدات متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ کیونکہ اس وقت کافی مقدار میں مچھلیاں کولڈ اسٹوریج میں موجود ہیں۔