معروف نعت خواںجنید جمشید بھی اہل خانہ سمیت طیارہ حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنید جمیشد اہلیہ ، سسر ، بھابھی کے ہمراہ طیارے میں موجود تھے اور انہیں دو دن پہلے اسلام آبادآنا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر انھیں تبلیغ کے سلسلے میں مقامی مسجد میں قیام بڑھانا پڑا اور آج 4:45پر انہیں اسلام آباد لینڈ کرنا تھا مگر بدقسمت پرواز میں وہ راہی راہ عدم ہوگئے
حویلیاں کے قریب حادثے کے شکار پی آئی اے کے طیارے میں معروفنعت خواں جنید جمشیدبھی سوارتھے، جنید جمشید دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں چترال میں موجود تھے،جنید جمشید کے بھائی نے بھی ان کی طیارے میں موجودگی کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ جنید جمشید کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں موجود تھیں۔
بھائی کے مطابق جنید جمشیدکو اسی پرواز کے ذریعے اسلام آباد
پہنچنا تھا، ان کا نام مسافروں کی لسٹ میں شامل ہے اور ان کی سیٹ نمبر 27سی تھا۔