لندن (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن سکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی ، تاہم ڈگری حاصل کرنے کے لیے تقریب میں والدین شرکت نہ کرسکے۔ نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے ایل ایس ای
خواجہ سرا عورت ہے یا مرد؟ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ کا فیصلہ دیکھئے
سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جنید صفدر نے اپنا 12 ماہ کا فل ٹائم کورس مکمل کرنے کے بعد یہ ڈگری حاصل کی۔ تقریب میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) جنید صفدر نے شرکت نہیں کی، کیونکہ دونوں اس وقت پاکستان میں ہیں اور ان کا ای سی ایل میں شامل ہے۔جیند صفدر نے یونیورسٹی کالج لندن سے عالمی نظم و نسق اور اخلاقیات میں بھی ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ مذکورہ ماسٹر کی تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد 2019 میں اس وقت ہوئی تھی جب ان کے نانا، والد اور والدہ جیل میں قید تھے۔ یو سی ایل سے قبل جنید صفدر ڈرہم یونیورسٹی گئے تھے جہاں سے انہوں نے سیاسیات میں فرسٹ کلاس اونرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ان کی ڈگری مکمل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نواز شریف اب انہیں بھی بہت جلد سیاسی منظر نامے پر لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں
پوری ٹیم ہی تبدیل۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے ایک فیصلے نے شہرِ اقتدار میں ہلچل مچا دی
۔تاہم جیند صفدر کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت جنید صفدر کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جنید صفدر ایک اچھے سپورٹس مین بھی ہیں اور انہوں نے ان جامعات میں اپنے تدریسی وقت کے دوران پولو ٹیموں کی نمائندگی بھی کی تھی۔ چین میں ہونے والے بین الجامعات پولو ٹورنامنٹ میں یونیورسٹی آف لندن کی نمائندگی کی تھی۔ علاوہ ازیں وہ اسی جامعہ میں پاکستانی طلبہ کی ٹیموں کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں، یہ ٹورنامنٹس برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کھیلے گئے جبکہ اپنی صلاحیتوں کی وجہ انہیں شہرت بھی ملی۔
JUNAID SAFDAR, SON, OF, MARYAM NAWAZ, GOT, MASTER, IN, ECONOMICS, DEGREE, FROM, LONDON