counter easy hit

کورونا کو بھول جائیں ۔۔!! جون میں پوری دُنیا پر کونسی خطرناک چیز حملہ آور ہونیوالی ہے؟ انتباہ جاری

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوامِ متحدہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹڈی دل سے مشرقی افریقا اور مغربی ایشیا میں تباہ کن اثرات سامنے آرہے ہیں لہٰذا عالمی برادری اس معاملے میں مدد کے لئے آگے آئے۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے اپنے بیان میں کہا کہ ایتھوپیا، صومالیہ، کینیا، تنزانیہ اور یوگنڈا ٹڈی کی وجہ سے بْری طرح متاثر ہیں۔ جو اس وقت تقریباً ایک کروڑ 13 لاکھ افراد کی غذائی اجناس اور ذریعہ معاش کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔پاکستان نے بھی فروری کے شروع میں اسی مسئلے کی وجہ سے قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔ ٹڈی دل بھارتی سرحد سے داخل ہوئی ہے جس نے وہاں پر بھی کئی سو ایکڑ کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین نے رواں سال جون میں اس سے بھی بڑے حملے کی پیشن گوئی کی ہے، مشرقی افریقا کے حصّوں میں کسانوں کو اس موسم میں مزید تباہی کا سامنا ہوگا۔ ٹڈی کا تعلق جھینگر کے خاندان سے ہے جو کہ زیادہ تر تنہا ہی رہتی ہیں تاہم فصلوں کے تیار ہونے کے موسم میں یہ ایک دوسرے کے قریب آجاتے ہیں اور افزائش نسل کے لیے متحرک ہوجاتے ہیں۔ یہ ٹڈیاں پتوں، پھول، پھل، بیچ کے ساتھ ساتھ درختوں کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بنتی ہیں۔ فی مربع کلومیٹر کے ایک دل میں تقریباً 4 کروڑ تک ٹڈیاں موجود ہوسکتی ہیں اور اتنی خوراک کھاسکتی ہیں جتنی 35 ہزار افراد مجموعی طور پر ایک دن میں استعمال کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں حکومت پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں پاکستان کے مرکزی بینک نے بھی نقد رقم کے استعمال سے بچنے کیلئے آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم کی منتقلی پرتمام چارجز ختم کردیئے ہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے کیاگیاہے۔ ڈان اخبار کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے اس قدم کا مقصد وائرس کے پھیلاو کے دوران بینک عملے اور صارفین کے درمیان نقد رقم کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website