دھان سنگھ نے ٹول ٹیکس مانگنے پر ہر ملازم کو مرغا بنا دیا ، سی سی ٹی وی کیمرے میں ایک کے بعد ایک ملازم کو مرغا بنتے دیکھا جا سکتا ہے
اجمیر (یس اُردو) بھارت میں جنگل کا قانون اجمیر میں گینگسٹر سے ٹول ٹیکس مانگنا ملازمین کو مہنگا پڑ گیا ، دھان سنگھ نے سب کو مرغا بنا دیا ۔اجمیر میں ٹول پلازہ کے ملازمین کو گینگسٹر کی گاڑی روکنا اور ٹیکس مانگنا مہنگا پڑ گیا ۔ دھان سنگھ نے گن پوائنٹ پر ہر ملازم کو مرغا بنایا ۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں ایک کے بعد ایک ملازم کو مرغا بنتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس کے مطابق 36 سالہ دھان سنگھ کے خلاف پہلے ہی 32 کیس رجسٹرڈ ہیں اور وہ پے رول پر جیل سے باہر ہے۔