counter easy hit

بس اس کی کسر باقی تھی ۔۔۔۔ عام استعمال کی اہم چیز کی قیمت میں مزید اضافے کی خبر آگئی

Just the rest of it ... News of a significant increase in the price of something of common use was reported

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرادی جس پر سماعت چار ستمبر کو ہوگی۔اضافے کی درخواست جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں نیپرا نے بجلی 9 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی تھی۔کمی کی منظوری جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔یاد رہے اس سے پہلے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کے لئے بھی بجلی مہنگی کر دی گئی تھی مذہبی سمیت تمام سرکاری اداروں اور پانی کے ٹیوب ویلز کیلئے بھی بجلی فی یونٹ قیمت بڑھا دی گئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے مذکورہ اداروں اور محکموں کے لئے اے تھری کے نام سے نیا ٹیرف متعارف کروا دیا گیا تھا۔ واضح رہے اس سے قبل تمام تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے لیے گھریلو ٹیرف پر بلنگ کی جا رہی تھی۔اداروں اور محکموں کیلئے ٹیکس کے علاوہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 19.40روپے مقرر کی گئی تھی،اس سے قبل اداروں کو رعایتی نرخوں پر 14.38روپے فی یونٹ پر بجلی مہیا کی جاتی تھی۔رواں سال سے اضافی ٹیرف کیساتھ بجلی کی قیمت وصول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لیسکوہیڈ کوارٹرز کی طرف سے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات کی گئی تھی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی تھی ۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website