, راولپنڈی (خبرنگارخصوصی) ہیومن رائٹس سیل, جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی راولپنڈی شعبہ خواتین کی صدر شازیہ عبیدنے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کو موثر بنایا جا سکے اس سلسلے میں ہمارے سیل نے یہ طے کیا ہے کہ جو بھی شہری قانونی مدد حاصل کرنا چاہے وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے ہم اس کی مکمل قانونی معاونت کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی اکثریت اس ڈر سے عدالتوں کا رخ نہیں کر پاتے کہ وکیل کہاں سے کیا جائے اور فیسیں کون دے گا لیکن ہم نے یہ ایک ادنیٰ سی کوشش کی ہے کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افتخار محمد چوہدری کی قیادت میں ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ عوام کو شفاف اور سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ مار کے باعث ادارے مفلوج ہو چکے ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو بھی شہری قانونی مدد کا حصول چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر رابطہ کر لیں۔03339528889