جام شورو………سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے جامشورو میں چائلڈ ولیج کا دورہ کیا اور بے گھر بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرڈ منٹ کے بعد فلاحی ادارہ سے منسلک ہوجائیں گے۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی جامشورو میں غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے بےگھر بچوں کےچائلڈ ولیج کے دورے کے دوران بہت خوش نظر آئے۔ وہ مختلف کمروں میں گئے، بچوں سے ملے۔ ایک بچے کو تو گود میں بھی اٹھالیا جبکہ دیگر بےگھر بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ انہوں نے چائلڈ ولیج میں پودا بھی لگایا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج تک جوکچھ بھی کیا، وہ اپنی ذات کے لیے کیا، مگر ریٹائرمنٹ کے بعد کسی فلاحی ادارے سے منسلک ہوجاؤں گا یا پھر اسی ادارے کو وقت دوں گا۔