اسلام آباد: چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رواں ماہ کی30 تاریخ کو رٹائر ہو رہے ہیں،عدالت عظمیٰ میں 19 دسمبر سے2 جنوری تک موسم سرماکی تعطیلات کے پیش نظر الوداعی تقریبات پہلے منعقدکرنیکا فیصلہ کیا گیاہے۔
سپریم کورٹ بار چیف جسٹس انورظہیر جمالی کو الوداعی عشائیہ 14دسمبرکو دے گی جبکہ فل کورٹ ریفرنس15دسمبر کومنعقدہوگا۔ چیف جسٹس کی رٹائرمنٹ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار چیف جسٹس سپریم کورٹ کا عہدہ سنبھالیں گے۔