counter easy hit

ایک ایک تھانہ کروڑوں میں بِکتا ہے، چیف جسٹس انورظہیرجمالی

Justice Anwar Zaheer Jamali

Justice Anwar Zaheer Jamali

اسلام آباد……. چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ایک ایک تھانہ کروڑوں میں بکتا ہے، ایس ایچ او کروڑوں میں لگتا ہے،پھر وہ لوگ پیسے پورے کرتے ہیں کیونکہ انہیں آگے دینے ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے یہ ریمارکس جسٹس آف پیس کے ضابطہ فوجداری کے تحت ایف آئی آردرج کرنے کے اختیار سے متعلق 5 رکنی لارجر بینچ میں بحث کے دوران دیئے۔اس موقع پر عزیز اے ملک ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جناب چیف جسٹس، آپ شناخت کے بغیر پرچہ درج کرائیں تو تھانے دار آپ سے بھی پیسے لے گا۔جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ممکن ہے عدالت اس حد تک چلی جائے کہ کہہ دے پرچہ درج نہ کرنے والا پولیس افسر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔