اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سرکاری دورے پر 2 ہفتوں کے لئے بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ سپریم کورٹ نے سینیئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے، جسٹس گلزار احمد نے جسٹس آصف سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کی عمارت میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینیئر وکلا نے شرکت کی۔