اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز افضل نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار اور دوسرے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کولمبو کے دورے پر ہیں، جس کے باعث ان کی وطن واپسی تک دوسرے سینئیرترین جج جسٹس اعجاز افضل قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اس سلسلے میں ان کی حلف برداری سپریم کورٹ میں انجام پائی جہاں جسٹس عظمت سعید شیخ نے جسٹس اعجاز افضل سے حلف لیا۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے فاضل جج صاحبان، سینئیر وکلاء، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ چیف جسٹس کی غیر موجودگی کی صورت میں سینئیر ترین جج عارضی طور پر یہ عہدہ سنبھالتے ہیں۔