counter easy hit

پانامہ کیس میں آفشور کمپنی، جسٹس لاہورہائی کورٹ اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فرخ کے خلاف آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کارروائی ختم کر دی۔

وکیل حامد خان کے مطابق جسٹس فرخ عرفان نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا جو انہوں نے منظور کر لیا ہے۔ جسٹس فرخ عرفان نے عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی آگاہ کر دیا جس کے بعد کونسل نے ان کے خلاف کارروائی ختم کر دی ہے۔

پاناما لیکس میں جسٹس فرخ عرفان کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہوا تھا جس پر سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی شروع کر رکھی تھی۔ کیس میں گواہیاں اور جسٹس فرخ عرفان کا بیان ریکارڈ ہونا تھا، تاہم انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website