اسلام آباد (یس ڈیسک) جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کو دی جانے والی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے، عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا تھا اور حکومت کو آج تک کی ڈیڈ لائن دی تھی کہ وہ آج جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرے ورنہ پھر مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
عمران خان دھرنا کنونشن میں حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ عمران خان نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کہا ہے کہ جب تک دھرنا تھا اس وقت تک پٹرول دستیاب تھا دھرنا ختم ہوتے ہی ملک میں پٹرولیم کا بحران کیوں پیدا ہو گیا، موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا تجربہ کہاں چلا گیا وزیر اعظم اس سوال کا جواب دیں۔