سپریم کورٹ کے جج جسٹس اقبال حمیدالرحمان نے توہین رسالت کی ملزمہ آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت سے معذرت کر لی ۔
جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے رو برو سماعت کے لیے مقدمہ پکارا گیا تو جسٹس اقبال حمید الرحمان نے کہا کہ بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انہوں نے سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کیس کی سماعت کی تھی اس لیے مناسب ہو گا کہ وہ خود کو اس مقدمے سے الگ کر لیں