اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس منیب اختر کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جس میں سپریم کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرلز، پاکستان بار کے عہدیداروں اور سنیئر وکلاء نے شرکت کی۔ جسٹس منیب اختر اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دے رہے تھے۔ جسٹس منیب اختر سنیارٹی کے لحاظ سے سندھ ہائیکورٹ میں چوتھے نمبر پر تھے، صدر پاکستان ممنون حسین نے جوڈیشنل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پرجسٹس منیب اخترکی بطور سپریم کورٹ کے جج تعیناتی کی سمری کی منظوری دی تھی۔