پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کہتے ہیں کہ پاناما اور جسٹس نجفی کی رپورٹ قدرت کےانتقام کا حصہ ہیں۔علامہ طاہرالقادری نے لاہورمیں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں کوئی گریٹر پلان بنتا نظر نہیں آ رہا، یہ قدرت کا آپ سے انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کئی سال سے مسلم لیگ ن کی حکومت سے مایوس ہیں، جب چاہوں گازرداری صاحب ،عمران خان کودائیں بائیں بٹھاکردکھادوں گا۔طاہرالقادری کا مزید کہنا ہے کہ صرف سیاسی بیانات تک نہیں قدم سےقدم ملاکر چلتے دکھا دوں گا،جب وقت آیاتمام جمہوری قوتوں کواکٹھا کر کے دکھادوں گا