counter easy hit

جسٹس ثاقب نثار 23 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے

Justice Saqib Nisar

Justice Saqib Nisar

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار تیئس اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی آئندہ ہفتے کے آخر میں ترک آئینی عدالت کی سالانہ تقریبات میں شرکت کیلئے سرکاری دورے پر ترکی جا رہے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں سینئر ترین جج جسٹس ثاقب نثار قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار تیئس سے تیس اپریل تک قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔