اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) رمضان میں لاٹری شوز کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کی
اے آر وائی کمیونیکیشن کی جانب سے جہانگیر اسلم بلوچ عدالت میں پیش، جے جے پاکستان میں نہیں ہے، جہانگیر اسلم بلوچ کیا فہد مصطفی بھی بیرون ملک ہیں، عدالت فہد مصطفی پاکستان میں ہے آئندہ سماعت میں پیش ہوں گے، جہانگیر اسلم بلوچ جے جے کب تک واپس آئیں گے، عدالت چیف ایگزیکٹو اے آر وائی ایک ہفتے بعد واپس آئیں گے، جہانگیر اسلم بلوچ آئندہ سماعت میں چیف ایگزیکٹو اے آر وائی حاظری یقینی بنائے، عدالت آئندہ سماعت میں فہد مصطفی حاظر ہوں، عدالتی حکم شوکاز کے مرتکب اینکرز کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ شعیب احمد شیخ عدالت میں پش کیوں نہ ہوئے۔عدالت کا استفسار اگر عدالت حکم دے تو آئندہ سماعت پر پیش ہوجائینگے۔ وکیل شعیب شیخ پیمرا حکم دے چکی ہے کہ نو بجے کے بعد پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ وکیل نبیل احمد آپکے رمضان پروگرام میں جو ہوتا ہے تو وہ سب معلوم ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی ایک اداکارہ برہنہ جسم پر آئی ایس آئی کا ٹیٹو بنواتی ہے۔ عدالت اسی اداکارہ کو آپ بطور مہمان پروگرام میں بلاتے ہیں۔ عدالت عامر لیاقت کہتا ہے کہ مجھےآئی ایس آئی کا ایجنٹ کہا جاتا ہے اگر میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ نہ ہوں تو را کا ایجنٹ بنوں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی بہت مشکل ہے کہ کس کو محب وطن اور غدار سمجھیں۔ عدالت اگر میڈیا ریٹنگ میں کچھ کم ہو جائے تو کیا ہوجائیگا۔ جسٹس شوکت عزیزصدیقی رمضان میں متنازعہ اداکارہ کو بلا کر شوز کرواتے ہیں۔ عدالت سب پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ عدالت کسی کو پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی نہیں۔ عدالت ساحر لودھی آپکو شرم آنی چاہیے۔ شوکت عزیز صدیقی صبح کے پروگرام میں معصوم بچیوں سے مجرا کرواتے ہو شرم آنی چاہیے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پیمراعدالتی حکم پر من وعن عمل نہیں کرا سکی۔ وکیل پیمرا پیمرا قوانین کے مطابق دس فیصد غیر ملکی مواد دکھایا جا سکتا ہے۔ وکیل پیمرا کوئی بھی چینل لاٹری شوز نہیں دکھا سکتا۔ وکیل پیمرا رمضان المبارک کسی بھی معاشرے میں خیر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی آپ لوگوں کو بلا کر ہمیں خوشی نہیں ہوتی۔ عدالت عدالت کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ساحر لودھی میں ذاتی طور پر عدالت کے ایسے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔ ساحر لودھی رمضان کے آغاز کیساتھ ہی پروگرام کو ختم کردیا۔ ساحر لودھی آپ غلطی تسلیم کرلیں نوٹس واپس لے لینگے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی میں بھی آپکی طرح عاشق رسول ہوں- ساحر لودھی میں عاشق رسول نہیں آپ ہونگے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی میں تو عاشق رسول کے جوتوں کی خاک بھی نہیں۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی محمد مصطفیﷺ کے عاشق تو اللہ تعالی ہیں، جج صاحب کلمات ادا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے