لاہور: جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی بطور گورنر سندھ تقرری لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر جاوید جعفری نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کی گورنر سندھ کے عہدے پر تقرری کے خلاف درخواست دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سعیدالزماں صدیقی گورنر کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے، وہ طبی بنیادوں پر اس عہدے کے قابل نہیں ، اس لئے عدالت گورنر سندھ کی تقرری کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے گزشتہ روز گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ ان کی عمر 80 برسہے اور وہ شدید نقاہت کا شکار نظر آتے ہیں۔