لاہور : جسٹس وجہہ الدین نے لاہور پریس کلب میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پارٹی کو مافیا کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔
جسٹس وجیہہ الدین نے پارٹی ٹریبونل کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دینے اور بدعنوان عہدیداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔
جسٹس وجہہ الدین نے کارکنوں کی شکایات کے ازالے کے لئے قومی مفاہمتی کمیشن بنانے کے مطالبے کے ساتھ ملک بھر میں کارکنوں سے رابط مہم کا بھی اعلان کر دیا ہے جبکہ انہوں نے اسلام آباد میں قومی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ اور پرویز خٹک کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔
پارٹی کے ناراض رہنما نے خود عہدہ نہ لینے کے فیصلے کے ساتھ پی ٹی آئی قومی نظریاتی کونسل کے قیام کا بھی اعلان کر دیا ہے۔