counter easy hit

چیف جسٹس کی اہلیہ کی تعیناتی ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Justice wife'

Justice wife’

جسٹس اشرف جہاں کی تقرری غیر قانونی ہے ،عدالت درخواست کو قابل سماعت قرار دے کر غیر قانونی تعیناتی کیخلا حکم دے :درخواست گزار
اسلام آباد (یس اُردو ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی اہلیہ جسٹس اشرف جہاں کی تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی اہلیہ جسٹس اشرف جہاں کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی ۔ درخواستگزار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس اشرف جہاں کی تعیناتی غیر قانونی ہے ، عدالت درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر کے غیر قانونی تعیناتی کے خلاف حکم دے ، عدالت نے چیف جسٹس کی اہلیہ کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو مناسب وقت پر سنایا جائے گا ۔