counter easy hit

کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کی، شوکاز نوٹس جاری کرینگے، نیپرا

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد : نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا نظام بہتر نہیں کیا، سستی بجلی خرید کر مہنگے داموں فروخت کی گئی، عید الفطر کے بعد شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں کراچی میں قیامت خیز گرمی کی لہر اور بجلی کی طویل بندش سے ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکڑک کی حسن کارکردگی کے پول ایک کے بعد ایک کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ صارفین پہ اضافی نرخوں کا بوجھ اور کارکردگی صفر، نیپرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کے الیکٹرک نے وفاق سے سستی بجلی خرید کر صارفین کو مہنگے داموں فروخت کی اور صارفین سے ناجائز منافع لیا۔

نجکاری معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا نظام بھی بہتر نہیں کیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تمام سفارشات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

نیپرا ایکٹ کے سیکشن 29،28 کے تحت کے الیکٹرک کو جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے بعد کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائیگا، نیپرا کے الیکٹرک کا سسٹم بہتر کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔