کے الیکٹرک نے پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے۔ کے الیکٹرک نے 220 KVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز سمیت پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے، جس میں سرمایہ کاری کا تخمینہ 71ملین ڈالر ہے۔
11ایکڑ رقبے پر محیطKV220 کے پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن کی گرائونڈ بریکنگ کے الیکٹرک کے چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن آفیسر ڈیل سنکلر نے کی، گرڈ اسٹیشن سے آپریشن کا آغاز 2019کی پہلی سہ ماہی تک متوقع ہے۔ اس موقع پر ڈیل سنکلر نے کہا کہ پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن ٹرانسمیشن کی بہتری کے منصوبے TP-1000کام اہم ترین پراجیکٹ ہے۔ 1150میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے ساتھ کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کو مزید مستحکم کرتے ہوئے صارفین کیلئے بجلی کی مزید بہتر فراہمی کو یقینی بنا ئے گا450ملین ڈالر کی لاگت پر مشتمل ٹرانسمیشن کی بہتری کے منصوبےTP-1000 پر تیزی سے کام جاری ہے۔