استنبول…..امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگرشام کاسیاسی حل ممکن نہیں تو امریکا اور ترکی داعش کےخلاف فوجی آپریشن کریں گے ۔
استنبول میں ترک وزیر اعظم احمد داود اوگلو سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ شام کےبحران کابہترین حل سیاسی تبدیلی ہے ۔ تاہم شام کے مسئلے کا سیاسی حل نہ نکل سکا تو امریکااورترکی شام میں داعش کےخلاف کارروائی کےلیےتیارہیں ۔ شام امن مذاکرات پیر سے جنیوامیں شروع ہونےکاامکان ہے۔ لیکن شامی اپوزیشن کی شمولیت کےمعاملےکےباعث یہ مذاکرات تعطل کاشکارہیں ۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن نے ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کی ۔ جس میں شام اور عراق سمیت مشرق وسطی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔