counter easy hit

کابل: 2 خودکش دھماکوں میں 60 افراد ہلاک

KABUL: 2

KABUL: 2

کابل میں ایک مظاہرے کے دوران 2 خودکش دھماکوں میں 60 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہو گئی ۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
کابل: (یس اُردو) افغان دارالحکومت کابل خون میں نہا گیا۔ ہزارہ برادری ترکمانستان سے افغانستان آنیوالی بجلی کی لائن اپنے اکثریتی صوبے سے گزارنے کیلئے مظاہرہ کر رہی تھی کہ اسی دوران 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھوئیں کے بادل چھٹے تو ہر جانب چیخ و پکار مچی تھی۔ لاشیں بکھری پڑے تھیں زخمی مدد کیلئے پکار رہے تھے۔ افغان صدر اور وز یر اعظم نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان سمیت پوری مسلم امہ اور عالمی رہنماوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا ہے۔