counter easy hit

کابل میں شہدائے کربلا کے چہلم کے دوران مسجد میں دھماکا، 27 افراد جاں بحق

Kabul Blast in mosque during the chehlum of the martyrs of Karbala, 27 killed

Kabul Blast in mosque during the chehlum of the martyrs of Karbala, 27 killed

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک مسجد میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ماتمی مجلس کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی مجلس میں شریک تھے۔ دھماکےکےنتیجے میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔کابل کے سینئیر پولیس اہلکار فریدون عبیدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بھی کابل میں اسی نوعیت کے دھماکے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website