آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کابل میں افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ معصوم استنکزئی سے ملاقات کی ہے۔
Kabul: ISI and Afghan NDS chief met
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایس آئی سربراہ اور سربراہ این ڈی ایس کے درمیان دو طرفہ سلامتی کے امور اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر بات ہوئی، ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکورٹی امور پر تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت متوقع ہے۔ آئی ایس آئی چیف گزشتہ روز کابل پہنچے تھے۔