کابل: افغانستان میں طالبان کے دو گروپوں میں جھڑپ کے دوران افغان طالبان رہنماء مُلا منصور داد اللہ ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان رہنماء مُلا داد اللہ منصور کی ہلاکت افغانستان کے صوبہ زابل میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ہوئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مُلا داد اللہ منصور نئی افغان طالبان قیادت کے مخالف تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران افغان صوبہ زابل میں طالبان کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں بیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔