counter easy hit

وزیر اعظم کا دورہ کراچی، پاک فضائیہ مشقوں کا معائنہ

311779_78881997. [downloaded with 1stBrowser]وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے کے دوران سیکورٹی صورتحال اور دہشتگردوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کارروائیوں سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیں گے
کراچی (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچ گئے ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا، وزیر اعظم پاک فضائیہ کی تقریب میں شرکت کے لئے سونمیانی روانہ ہو گئے، وزیر اعظم گورنرہاؤس کراچی میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت کریں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی ہیں ۔ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعظم نواز شریف نے کیا ۔ ائیر پورٹ سے وزیر اعظم نواز شریف سونمیانی روانہ ہو گئے جہاں وہ پاک فضائیہ کی فائرنگ رینج کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم بعد میں گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثاراوردیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ، اجلاس کے دوران رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کے معاملے میں تاخیر پر بھی بات ہو گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف خصوصی طور پر شریک ہوں گے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق آگاہ کریں گے ۔