counter easy hit

سانگلہ ہل کے ہونٹ سینے والے کاجھوٹ پکڑا گیا

Kajhut caught the lip of Sangla Hill

Kajhut caught the lip of Sangla Hill

ہل…..سانگلہ ہل کے سیئے ہونٹوں والے پراپرٹی ڈیلرعلی عادل کاجھوٹ پکڑا گیا ،جھوٹ اور سچ کو سامنے لانے والے پیمانےنے سارے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
سانگلہ ہل کے پراپرٹی ڈیلر علی عادل کے تانبے کے تار سے سلے ہونٹوں ،چہرے پر زخم اور جمے خون نےکئی گھنٹوں تک پولیس کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا ،ڈرامے کا اسکرپٹ،اداکاری اور معاون کردار بھی غضب کے تھے مگر پھر کہانی میں جھول ساآگیا۔علی عادل نےحقیقت کارنگ بھرنے کیلیے خود پر تشدد کی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کی تو کئی سوال اٹھ گئے،فوٹیج میں تشدد کا ایسا نرم انداز کہ تجربہ کارپولیس والوں پر سارا معاملہ کھل گیا ،سیئے ہونٹ ،زخم اور خون سارا ڈرامہ نکلا ،سچ سامنے لانے کیلیے پولیس اور ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔علی عادل کو فرانزک ایجنسی لیجا کر پولی گراف ٹیسٹ کیا گیااور پھر رپورٹ آ گئی، جھوٹ پکڑا گیا،جھوٹ اور سچ بتانے والے پیمانے نے علی عادل کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ثابت ہو گیا کہ علی عادل نےتانبے کے تار سے خود ہی اپنے ہونٹ سیئے ،چہرے پر مرضی کے چرکے لگائے، مہارت سے خون بھی جمایا،پولیس ذرائع کے مطابق مخالفین پر جھوٹے الزامات لگانے ،جوتیوں سمیت آنکھوں میں گھسنے اور دھول جھونکنے پر قانون خاموش نہیں رہے گا ، اب کارروائی تو ہو گی ۔