اسلام آباد : قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی بجائے ملک میں متبادل اور مناسب جگہیں موجود ہیں جہاں ڈیموں کی تعمیر کے ذریعے توانائی کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور کوئی بھی اقدام جو فیڈریشن کو کمزور کرے قابل قبول نہیں۔
نہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی توانائی کے بحران کے جلد از جلد خاتمے کی خواہاں ہے تاکہ توانائی میں خود کفالت کے ذریعے ملکی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر متبادل ڈیموں کی تعمیر میں ہی مسئلے کا اصل حل مضمر ہے۔