لاہور : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بننے دیا جاتا تو آج دریائے سندھ کے اطراف آباد لوگ سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ ہوتے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کے مخالفین سیلاب متاثرین کے مصائب کے ذمہ دار ہیں اگرڈیم بنادیا جاتا تو آج لوگ تباہ کاریوں سے محفوظ ہوتے اس لئے سندھ اورخیبرپختونخوا کے حکمرانوں کو کالا باغ ڈیم کی تعمیرپراتفاق رائے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب پرقابو پانے کے لئے بڑے آبی ذخائرکی تعمیرکے سوا کوئی چارہ نہیں اس لئے حکومت ڈیموں کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلارہی ہے اور سازشوں اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کو مستحکم بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔