کامونکی: رسم قل پر فائرنگ
کامونکی کے قصبے ایمن آباد میں رسمِ قل پر مخالف رشتے داروں نے فائرنگ کر دی، گولیوں کی زد میں آ کر 4افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق دیوان روڈ ایمن آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق محمد صدیق کی رسمِ قل جاری تھی کہ اسی دوران مخالف گروپ نے اندھا دھندفائرنگ کردی۔ فائرنگ سے رسم قل کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور گولیاں لگنے سے 4افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ ملزم جاں بحق ہونے والے محمد صدیق کے قریبی رشتے دار ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر کےملزمان کی تلاش شروع کردی۔