لاہور ؍اسلام آباد (اصغر علی مبارک) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاورزلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ کامران اکمل نے لاہور قلندرز کیخلاف آخری لیگ میچ میں دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری سکور کرنے کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کو پلے آف مرحلے میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم 36سالہ وکٹ کیپر بلے باز منگل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف مقابلے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔
کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ پلے آف میچ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔ یادرہے کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کے مابین پہلا ایلیمنیٹر مقابلہ منگل کو قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا