counter easy hit

مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل عام حالیہ انسانی تاریخ کی بد ترین دہشتگردی ہے، کامران بٹ

مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل عام حالیہ انسانی تاریخ کی بد ترین دہشتگردی ہے، کامران بٹ

 پیرس(نمائندہ خصوصی)آل پارٹیز جموں کشمیر فورم فرانس کے جنرل سیکرٹری کامران بٹ نے آئے روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں کے قتل عام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج غیر انسانی سلوک میں حد سے گزر چکی ہے جو کہ حالیہ انسانی تاریخ کی بد ترین دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کشمیری راہنما اور کمیونٹی کو پہلے سے زیادہ متحد کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  تحریک مخالف عناصر کے مذموم عزائم کوناکام بنانے کیلئے معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،

جنرل سیکرٹری آل پارٹیز جمورں اینڈ کشمیر فورم فرانس کامران بٹ نے  غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کے ساتھ روا رکھے جانیوالے غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جیلوں میں کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے کے علاوہ علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے ۔

انہوں نے کشمیری نظربندوں کے ساتھ جیل انتظامیہ کے جانبدارانہ رویہ کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا۔  جموں وکشمیر کے عوام تنازعہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کی وجہ سے سمجھتے ہیں کہ ان کابھارت کے ساتھ کوئی مستقبل نہیں ۔  مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں کا قتل عام حالیہ انسانی تاریخ کی بد ترین دہشتگردی ہے

Kamran butt, GENERAL SECRETARY, JJAMMU & KASHMIR, FORUM, FRANCE