لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )محکمہ زکوۃ حکومت پنجاب کی زکوۃ روزگار سکیم لائق صد تحسین ہے اور مستحقین زکوۃ کیلئے ایک فلاح قدم ہے ان خیالات کا اظہار ممتا ز سماجی شخصیت چیئر مین زکوۃ کمیٹی گنجہ کامران الہیٰ بٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک لاکھ سے زائد مستحق افراد کو گزارہ الاؤنس کی ادائیگی بصارت سے محروم افراد کو سے ماہی بنیادوں پر 3000روپے کی ادائیگی خور روز گار سکیم کے تحت ہنر مند افراد کو 3لاکھ روپے تک مالی امداد مستحقین کی بحالی کیلئے آٹورکشہ جات اور سلائی مشینوں کی سکیم کا اجزاء مخصوص نجی وسرکاری ہسپتالوں میں مستحقین کا مفت علاج ، 50ہزا ر سے زائد مستحقین نوجوانوں کی فنی تربیت ماہانہ وظیفہ مستحقین بچیوں کیلئے سقادی گرانٹ شامل ہے اس پر عمل درآمد ہونے سے مستحق لوگوں کو ہر ممکن ریلیف ملے گامسلم لیگ ن کی حکومت یہ انقلابی اقدمات لائق صد تحسین ہے