اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ جو دانشور حکومت کے لاک ڈان میں نرمی کرنے پر تنقید کر رہے ہیں، ان کو جاننا چاہیے کہ کوئی بھی ملک یہ خوشی خوشی نہیں کر رہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار کامران خان کا اپنی فیس بک پوسٹ میں حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ” جو دانشور حکومت کے لاک ڈان میں نرمی کرنے پر تنقید کر رہے ہیں، ان کو جاننا چاہیے کہ کوئی بھی ملک یہ خوشی خوشی نہیں کر رہا”۔کامران خان کا اپنی فیس بک پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ” دنیا کے ہر ملک میں ان کے ڈاکٹرز لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے شدید خلاف ہیں، مگر ریاستیں مجبور ہیں آج سے دبئی نے بھی شاپنگ مالز سے تمام پابندیاں ختم کردی ہیں، قبل از کرونا حالات بحال کردیے”۔
انہوں نے اپنی فیس بک کے ساتھ ایک نوٹیفیکیشن کی تصویر بھی شیئرکی جو دبئی کی سپریم کمیٹی کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ” شہزادہ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کی روشنی میں دبئی کی بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب 3 جون 2020 سے تمام شاپنگ مالز اور نجی شعبے اپنی 100% صلاحیت کے ساتھ دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں”۔