گجرات(نمائندہ خصوصی)ممبر امن کمیٹی گوجرانوالہ لالہ جی سعید اقبال مرزا نے گزشتہ روز ایس پی کامران ممتاز سے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات کے دوران لالہ جی نے ایس پی گجرات کامران ممتاز کو تھانہ سٹی لالہ موسیٰ و تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں معذور افراد کے لیے رینپ بنانے کا مطالبہ کیا جس پر ایس پی کامران ممتاز نے لالہ جی سعید اقبال کے مطالبہ پر تھانہ صدر و سٹی لالہ موسیٰ میں معذور افراد کے آنے جانے کے لیے فوری طور پر رینپ بنوانے کا حکم جاری کر دیا ہے اس موقع پر لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایس پی کامران ممتاز کا شکریہ ادا کیا