اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) کل سندھ سے آئے نوجوانوں کے وفد نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سندھی نوجوانوں کے حوصولوں کا خیر مقدم کیا گیا اور ساتھ ہی سندھ کے پاکستان کے کردار پر روشنی بھی ڈالی گئی، ایسے میں سینئر اینکر پرسن کامران خان بھی میدان میں آئے اور چیف آف آرمی سٹاف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ساتھ ہی آرمی چیف سے یہ مطالبہ بھی کر ڈالا کہ جیسے سندھی نوجوانون سے ملاقات کی گئی ہے ویسے ہی کاش سندھ کے سیادستدانوں سے ملاقات کی جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ سندھ کہ یہ حالات کیوں ہوئے ہیں، کامران خان کے ٹویٹ پر لیگی رہنماء حناء پرویز بٹ بھی میدان میں آگئیں اور نا قابلِ یقین رد عمل دے ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کل ہونے والی ملاقات پر سینئر اینکر پرسس کامران خان نے پیغام چھوڑا کہ ’’ جیسا کہ آج آرمی چیف نے کہا پاک فوج میں میرٹ نافذ ہے جس کی وجہ سے کراچی کی مڈل کلاس فیملی کے پرویز مشرف ایک جونئیر کمیشینڈ آفیسر کے فرزند اشفاق پرویز کیانی اور سیدھی سادی مڈل کلاس فیملی والے قمر جاوید باجوہ آرمی چیف بن گئے کاش تمام سرکاری اداروں میں ایسی ہی میرٹ آۓ ملک بدل جائے گا‘‘۔
اپنے ایک اور پیغام میں کامران خا ن کا کہنا تھا کہ ’’ جنرل باجوہ نے آج سندھ کی جواں نسل کے ساتھ عمدہ وقت گزارا گزارش ہے اب آرمی چیف سندھ پر ۱۱ سال سے حکمراں سیاسی قیادت کو بھی مد عو کر کے محض اتنا پوچھ لیں 11 سال میں 1100ارب روپوں کے ترقیاتی بجٹ کا کیا کیا اور سندھ کے خزانے میں 95 فیصد دینے والے کراچی کو نشان عبرت کیوں بنایا ہے۔‘‘
کامران خان کے اس ٹویٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ن لیگ کی ایم پی اے حنا پرویزز بٹ نے کا کہنا تھا یا ’’ تو یہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے یا کامران خان صاحب۔۔‘‘۔