کندھ کوٹ : کندھ کوٹ کے قریب ملیر کے علاقے حدود تھانہ سی سیکشن میں ریلوے ٹریک کو اڑانے کے لئے دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے دہشتگرد کو پولیس نے گرفتار کر لیا جب کہ گرفتار دہشتگرد سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار دہشتگرد کی شناخت امانت اللہ جھکرانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کچھ دن قبل بخشاپور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو اڑانے کے لئے دھماکہ کرنے میں ملوث تھا اور آج ایک بار پھر ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کر رہا تھا، گرفتار دہشتگرد سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔