اسلام آباد(یس اردو نیوز) اسلام آباد کالج فارگرلزایف سکس/ٹو کے شعبہ اردو کی اسسٹنٹ پروفیسر کنیز فاطمہ بنگش کو گریڈ18 سے گریڈ19میں ترقی دیکر ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔ کنیز فاطمہ بنگش گورنمنٹ کالج سیٹلائٹ ٹائون اورایف جی کالج کشمیر روڈ کی فارغ التحصیل ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے آئی سی جی میں اردو پڑھانے کے علاوہ پاکستان سے کورین ایمبیسڈرکی سرکاری سطح پر اُردو ٹیوٹر بھی رہی ہیں۔