counter easy hit

دانش کنیریا کا وزیر اعظم کو خط ، انصاف کی اپیل

Kaneria Prime

Kaneria Prime

کنیریا کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیم میں سزا یافتہ کرکٹرز کو کھلایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کرکٹ سے دور رکھ کر فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے
لاہور (یس اُردو) فکسنگ سکینڈل میں سزا یافتہ لیگ اسپنر دانش کنیریا نے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں انصاف کی اپیل کر دی ہے ۔کنیریا کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیم میں سزا یافتہ کرکٹرز کو کھلایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کرکٹ سے دور رکھ کر فاقوں پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ لیگ اسپنر نے خط میں مزید لکھا ہے کہ انہوں نے فکسنگ کے ناکردہ جرم کی سزا کاٹی ۔کھلاڑی کو 2012 میں انگلش کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزمات ثابت ہونے کے بعد تاحیات پابندی عائد کر دی تھی ، پی سی بی نے بھی کنیریا پر تاحیات پابندی لگا رکھی ہے