کنور نوید جمیل نے بائیس اگست کو بانی متحدہ کا خطاب سنا اور کارکنوں کو اشتعال انگیزی کی ہدایت کی، ایم کیو ایم کے گرفتار رکن اسمبلی کی جے آئی ٹی رپورٹ دنیا نیوز پر۔
کراچی: سانحہ 22 اگست میں گرفتار ایم کیو ایم کے ایم این اے کنور نوید جمیل کی جے آئی ٹی مکمل ہو گئی۔ کنور نوید جمیل کی جے آئی ٹی رپور ٹ دنیا ٹی وی نے حاصل کر لی ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق، کنور نوید جمیل کا تعلق ایم کیو ایم بانی متحدہ گروپ سے ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق، کنور نوید جمیل نے ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی ہے، اس کے باوجود ملزم کنور نوید جمیل نے 22 اگست کو الطاف حسین کا خطاب سنا اور اس کے بعد کارکنوں کو اشتعال انگیزی کی ہدایت کی۔