ممبئی: بھارت کی سائبر سکیورٹی فرم کی جانب سے ایک سروے میں کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے اداکار کپل شرما نے انٹرنیٹ پر سرچ کیے جانے والے سب سے خطرناک اداکاروں کی فہرست میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ ان اداکاروں کے بارے میں کلک کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، جو کمپیوٹر کو خراب کر سکتا ہے۔ بھارت کی سائبر سکیورٹی فرم مک اے فی کی جانب سے حال ہی میں کیے جانے والے ایک سروے نے کپل شرما اور سلمان خان کو آن لائن سرچ کیے جانے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ خطرناک اداکار قرار دیا ہے۔