counter easy hit

کپل شرما نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئے

ممبئی: بھارتی ٹی وی اسٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید ہونے کی وجہ سے ان کے شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی اورشو میں بلائے گئے بالی ووڈ سپراسٹار انتظارہی کرتے رہ گئے۔

Kapil Sharma is suffering from psychiatric illness

Kapil Sharma is suffering from psychiatric illness

بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، کپل ان دنوں اپنے شو کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گرتی صحت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، کپل کی خراب طبیعت کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار شو کی شوٹنگ کینسل کی جا چکی ہے، تاہم ایک بار پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کےایکشن ہیرو اجے دیوگن، عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز اور ایشاگپتا اپنی فلم ’’بادشاہو‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے لیکن کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل وہاں نہیں پہنچے پہلے تو فلم کی ٹیم نے کپل کا انتظارکیا لیکن جب کپل کافی دیر تک سیٹ پر نہیں پہنچے تو اجے دیوگن غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور وہاں سے چلے گئے۔

کپل کی ٹیم ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہی تھی لیکن ان کا فون بند جارہا تھا ، بعد ازاں ٹیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپل کو اچانک پینک اٹیک آیا تھا جس کے باعث وہ سیٹ پر نہیں پہنچ سکے۔ واضح رہے کہ پینک اٹیک دراصل ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض پر اچانک گھبراہٹ کا حملہ ہوتا ہے اور مریض کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے اور کپکپاہٹ طاری ہوجاتی ہے، کپل بھی آج کل اسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث آئے روز ان کی طبیعت خراب ہوجاتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کپل نے شو کی شوٹنگ ملتوی کی ہو اس سے قبل شاہ رخ اورانوشکا بھی اپنی فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیر کیلئے شوپرپہنچے تھے جہاں کپل کی طبیعت خراب ہونے کے باعث شوٹنگ منسوخ کرنی پڑی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website