کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پر پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی و صدر خواتین ونگ شاہدہ رحمانی کا سامان غائب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی پی آئی اے کی پرواز پی کے 300 کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی تھیں،
سامان کی گمشدگی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی ایم این اے کئی گھنٹے تک اسلام آباد ایئرپورٹ پر پریشانی رہیں۔ اس موقع پر شاہدہ رحمانی کی جانب سے وائرل کی جانے والی ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ سامان کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے سبب وہ اہم اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں، ان کی جانب سے سول ایوی ایشن حکام کو سامان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی گئی۔دوسری جانب ایک خبر کے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے کیس میں حکومت نے ایک قومی ادارے کو استعمال کیا‘ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف حکومت نے ایک ادارے کواستعمال کیا لیکن ثبوت پیش نہیں کیے، حکومت کی طرف سے مریم نواز کے باہر جانے کی امید ہوتی تو عدالتوں سے رجوع نہ کرتے.مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے دباﺅ سے متعلق بیان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، بشیر میمن نے بیان دیا تھا ان پر راناثناءاللہ ، احسن اقبال سمیت دیگر راہنماﺅں کی گرفتاری کے لیے دباﺅ ہے.مریم اورنگزیب نے کہاکہ احسن اقبال کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر گرفتار کیا گیا، سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز، شاہد خاقان کے جیل جانے سے عمران خان آپ لائق نہیں بن سکتے‘مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پندرہ ماہ پہلے ملک میں خوشحالی تھی، آج ملک کو بند کردیا گیا ہے اور پارلیمان کو تالا لگا دیا گیا، ہر وہ کام کیا جارہا ہے جو قائداعظم کو اصولوں کے خلاف ہے.