کراچی ……کراچی میں بندرگاہ کے قریب ڈولفنز کا جھرمٹ آنکلا، 25 سے زائد ڈولفنز کو بندرگاہ کے پانیوں میں تیرتے دیکھا گیا۔کراچی پورٹ حکام کے مطابق بندرگاہ کے قریب 25 سے زائد ڈولفنز نے تقریباً ایک گھنٹے تک پانی کی سطح پر تیراکی کی۔مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کا کہنا ہے کہ 25 سال میں یہ پہلا موقع ہے جب ڈولفنز کو کراچی پورٹ کے قریب دیکھا گیا، عام طور پر ڈولفنز بندرگاہ کے اتنے قریب نہیں آتیں۔معظم خان نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں 19 مختلف اقسام کی ڈولفنز پائی جاتی ہیں، جب کہ پورٹ کے قریب آنے والی ڈولفن بوٹل نوز یا اسپنر ہوسکتی ہیں